National

احتساب عدالت میں شریف فیملی کی پیشی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف پیشی کے لیے پہنچ گئے

جیو خبریں کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ایک بارپھراسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹر (ر) صفدرحسین کچھ دیر میں پہنچیں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کریں گے، عدالت نے استغاثہ کے مزید 2 گواہوں زوار منظور اورتسلیم خان کو طلب کررکھا ہے جب کہ وکیل خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پرجرح کریں گے۔

نوازشریف کے ہمراہ (ن) لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی جب کہ کارکنوں کوجوڈیشل کمپلیکس آنے سے روک دیا گیا۔

احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف 10 مرتبہ، مریم نواز12 اورکیپٹن (ر) صفدر 14 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔ پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس کے اندر اورباہرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Facebook Comments

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close