NationalNews

حکومت پاکستان نے 100 روپے کا سکہ جاری کیا مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں لکھا۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

کمالیہ ( ایڈیٹر جیو خبریں ڈاٹ کام ) سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے 100 روپے کا سکہ جاری کیا ہے، اس سکے پر حیرت انگیز طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں لکھا گیا بلکہ صرف حکومت پاکستان لکھا گیا ہے،حالانکہ اس سے پہلے تمام سکوں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا جاتا تھا۔ اس طرح حکومت کی اسلامی جمہوریہ کا لفظ ختم کرنے کی کوشش پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروح کر سکتی ہے، ہماری حکومت نے 100 روپے کے نئے جاری کردہ سکے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے صرف حکومت پاکستان لکھنا ہی کافی سمجھا ہے۔واضح رہے کہ 1973ء کے آئین کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمارے ملک کا مکمل دفتری نام ہے اور یہی سکوں پر کندہ کیا جاتا رہا ہے مگر موجودہ حکومت نے کمال مہارت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حکومت پاکستان میں بدل دیاہے،اس عمل کو نامنظور کرتے ہیں۔اس سکے پر اور آئندہ بھی تمام پاکستانی کرنسی پر پورا نام’’ اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ہی لکھا جائے۔

Sharing is caring!

Facebook Comments

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close