NationalNews

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے زیر اہتمام سال نو 2018ء کی آمد کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر جیوخبریں ڈاٹ کام ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام سال نو 2018 ء کی آمد کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی،ایم افضل چوہدری نے کہا کہ ثقافت دراصل اس ہمہ جہتی اسلوب حیات کا نام ہے۔ جو کہ تجربہ علم، معتقدات کے خوبصورت رچاؤ سے جنم لیتی ہے۔ اور معتقدات ایک ایسا آفاقی نقطہ نظر ہے جو دین اور دنیا کے افق پر محیط ہے کسی بھی ثقافت کا سب سے اہم پہلو اس کے تسلسل اور ماضی بعید ترین ماضی تک ہی نہیں بلکہ اساطیری اور دیو مالائی ماضی تک اس کی پہنچ میں مضمر ہوتا ہے۔ اس موقع پرسوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ فنون لطیفہ انسانی علم میں اضافہ کرنے کا ایک نہایت موثر وسیلہ ہے اور کلچر ہمارے معاشرے کے مجموعی طرز عمل میں ظاہر ہوتا ہے۔ اور یہ طرز عمل معاشرے کے ان بنیادی اداروں سے متعین ہوتا ہے جنہیں ہم مذہب، معیشت، فنون و ہنر سیاست، زبان علم کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ اور یہ بنیادی تہذیبی ادارے معاشرے کی فکر اور اس فکر سے پیدا شدہ اقدار اور معیار کا نتیجہ ہیں۔ جوکہ بحیثیت معاشرے کے مجموعی طرز عمل کا تعین کرتے ہیں۔ تقریب کے آخرمیں تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی کوارڈینیٹر اقلیتی امور برائے انسانی حقوق کے چئیرمین اشرف جان سندھو نے کہا کہ آج ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ پاکستانی قومیت کے رستے سے وہ غیر فطری رکاوٹیں ہٹانا ہیں جو کہ ہمیں ترقی اور انسانی اقدار کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہونے دیتیں۔ بلکہ اس میں خلل اور رخنہ اندازی کئے ہوئے ہیں۔ اور آج ہم ایک ایسے خلا میں گرفتار ہیں اور کیا یہ عجیب امر ہے کہ اس غیر یقینی صورتحال جس سے ہم آج نبرد آزما ہیں۔ ہماری زندگی پر کیا اثرات مرتب کریں گی۔ اور یہ افرا تفری جو کہ ہماری انفرادی زندگیوں سے امن اور آتشی کو چھینے ہوئے ہیں۔ ترقی امن، خوشحالی اور آسودگی کے رستے میں ایک دیوار ہے۔جو کہ ہماری فطری اقدار کو ختم کرنے کے پے درپے ہے۔ آخر میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بھی خطاب کیا۔ سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے سوسائٹی کے جملہ اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام عہدیداروں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے آج اس پروقار تقریب میں مدعو کر عزت سے سرفراز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close